صحافی اور دین محسود کے گھر پرنقاب پوشوں کی حملے کی مزمت کرتے ہیں۔صحافی برادری

جرگہ نیوز آن لائن جنوبی وزیرستان وانا )  وانا پریس کلب کی جانب سے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے سینئر نامور قبائلی صحافی اوردین محسود کے جنوبی وزیرستان تحصیل مکین میں واقع گھر پر رات کی تاریکی میں پولیس وردی میں ملبوس آٹھ نقاب پوش نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں انکا جواں سالہ بھتجا جنید انور کے سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ان کا ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔

وانا پریس کلب کے جاری مذمتی بیان میں کہاکہ خیبر پشتونخوا بالخصوص ضم شدہ قبائلی علاقہ جات میں صحافی غیر محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں چیک پوسٹوں کی باوجود اس قسم حملے قابل مذمت ہے تاہم پولیس وردی میں ملبوس ہوکرصحافی کی گھر پر حملہ کرنا قابل مذمت بزدلانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صحافتی برادری اپنی سرگرمیاں بغیر کسی خوف وخطر جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافی قیس جاوید مسیحی قتل ملوث افراد اور اوردین خان مسعود کی گھر پر حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔یاد رہے قیس مسیحی گھر کی کفالت کرنے  بھی تھے۔قیس مسیحی  کے چلے جانے سے گھر مکمل طور پر اجڑ گیا ہے۔اب  قیس مسیحی کے گھر میں کمانے والا کوئی بھ بندہ نہیں بچا۔کچھ دن پہلے کمشنر ڈیعہ اسماعیل خان یحی آخونزادہ نے مرحوم قیس مسیحی کے گھر جاکر تعزیت کے موقع پر  مرحوم کے فیملی کو ملزموں کی گرفتاری کی یقین دلایا تھا ۔لیکن تاحال قیس مسیحی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیے  گئے ہیں ۔ وانا پریس کلب کے صحافیوں نے آئی جی پی خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان اور آئی جی ایف سی ساوتھ سمیت دیگر اعلی حکام سے انہیں تحفظ فراہم کرنے اور اعلی سطح تحقیقات سمیت ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button