اسسٹنٹ کمشنروانا بشیرخان نے باقاعدہ طورپرآج سےاپنےآفس کا چارج سنبھال لیا۔

علاقے کے مشران اور نوجوانوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔اور ہار بھی پہنائے۔

جنوبی وزیرستان وانا جرگہ نیوز آن لائن)   نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر وانا نے آج سے باقاعدہ طور پر اپنے آفس کا چارج سنبھال لیا۔آفس آنے کے موقع پر علاقے کے لوگوں نے نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان کو ہار بھی پہنائے۔

وانا میں تعینات ھونے والے نئے اسسٹنٹ کمیشنر بشیر خان صاحب کے ساتھ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے آج ان کے آفس میں ملاقات کی۔


علاقے کے مشرانوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہار بھی پہنائی۔علاقے کے نوجوانوں اور ملکانان نے اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے علاقے کے لوگوں کے جزبے کو دیکھتے ھوئے ان کو یقین دہانی کرائی کہ اگر آپ لوگوں کی طرح لوگ محبت اور لگن کے ساتھ علاقے کیلیے کام کریں گے۔تو اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے بھی مکمل تعاون حاصل ھوگی۔اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ انشاءاللہ سب مل جل کر علاقے کی پسماندگی کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔وزیرستان کو ایک ایسا مثالی علاقہ بنائیں گے۔جہاں پر تعلیم ،صحت اور سیر وتفریح کے مثالی سہولیات دستیاب ھوں گے۔
علاقے کے مشران اور نوجوانوں نے نئے تعینات ھونے والے اسسٹنٹ کمشنر کا رویہ دیکھتے ھوئے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ نئے تعینات ھونے والے اسسٹنٹ کمشنر سابقہ اسسٹنٹ کمشنر امیرنواز کی کمی کو پوار کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
آخر میں علاقے کے لوگوں نے نئے تعینات ھونے والے اسسٹنٹ کمشنر وانا جناب بشیر خان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button