پاک افغان بارڈر شور کو کے مقام پر جھڑپ کے دوران سیکیورٹی فورسز کےاہلکار ہلاک۔ذرائع

ضلع کرم:جرگہ نیوز آن لائن) اطلاعات کے مطابق پاک افغان بارڈر ضلع کرم کے علاقہ شور کو کے مقام پر گزشتہ رات افغانستان کی طرف سے حملہ کیا گیا۔جس کی نتیجے میں ڈپوٹی پر مامور فرنٹئر کور کے متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے۔تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی زمہ داری قبول کرلی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات حملے کے دوران راکٹ لانچر اور بھاری ہتھیاروں کی آوازیں سنائی گئی۔حملہ باڑ لگانے والے ایف سی کے اہلکاروں پر کیا گیاہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لگ بھک پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بعض بندوں کا کہنا تھا کہ دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں

تاحال سرکاری طور پر یا فوج کی طرف سے اس واقعے کے بارے میں کوئی تفصیل شئر نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں حملوں کے واقعات میں تیزی آگئی ہیں۔

آج بھی خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دایال روڈ کے قریب انٹیلیجنس اپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور بھی ماراگیا۔

گزشتہ دنوں جنوبی وزیرستان کے علاقہ سرویکئی میں تحریک طالبان پاکستان سےتعلق رکھنے والا اللہ نور نامی شخص کو بھی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔ایک اور واقعے میں جنوبی وزیرستان مکین سے درہ ادم خیل کو اسلحہ سمگل کرنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیے گئے۔جن سے بھاری اسلحہ بھی برامد کرلیا گیا

ضلع کرم کے واقعے کے متعلق تادم تحریر فوج کی طرف سے کوئی تصدیقی یاتردیدی بیان سامنے نہیں آیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button