اسسٹنٹ کمشنروانا اورسیکیورٹی آفیسرز کاانگوراڈاکےعمائدین کے ساتھ جرگہ

جرگے میں ڈپٹی کمانڈر کرنل زاہد،کمانڈر 134 ونگ اور اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے شرکت

وانا انگوراڈہ بارڈر۔قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے مغرب میں واقع پاک افغان بارڈر کے مقام پر  قبائلی عمائدین کے ساتھ جرگہ منعقد کیا گیا۔ جرگے میں ڈپٹی کمانڈر 104 بریگیڈ کرنل زاہد،کمانڈر 134 ونگ لیفٹنٹ کرنل علی اور اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان  نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمانڈر 104 بریگیڈ خمرنگ کرنل زاہد،کمانڈر 134 ونگ انگوراڈہ بارڈر جناب  علی اور اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان انگوراڈہ کے مقام پر عمائدین کے ساتھ جرگہ کررہے ہیں

جرگے کے دوران علاقے کے مسائل پر گفتگوہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر وانا اور سیکیورٹیفورسز کے آفیسرز نے مقامی لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔جرگے میں بتایا گیا کہ پاک افغان بارڈر پر ہونے والے کاروبار کو مزید وسعت دی جائے گی۔پاک افغان بارڈر پر کاروبار کرنے والوں کیلیے ہر قسم کی اسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاک افغان بارڈر ہر کاروباری بندے کیلیے کھولا رہے گا۔اسسٹنٹ کمشنر وانا اور سیکیورٹی فورسز نے مقامی لوگوں کو بتایا کہ  انشاءاللہ کچھ دن بعد انگور اڈہ میں کھولی کچہری کا انعقاد کریں گے۔جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس  کے لوگ حاضر کیے جائیں گے۔عوام کے سوالات اور مشکلات کا براہ راست جواب دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button