کمانڈنٹ ایف سی سکاؤٹس وانا کرنل اویس شمیم کی پولیس لائن وانا آمد۔پشاورشہداءکی ایصال ثواب کیلیےدعاکی

وانا: کمانڈنٹ ایف سی سکاؤٹس وانا کرنل اویس شمیم کی آج پولیس لائن وانہ آمد. جہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفسر شبیر حسین مروت نے کمانڈنٹ کا استقبال کیا، کمانڈنٹ نے ڈی پی او کے ساتھ شہدا پشاور پولیس کی بابت تعزیت اور شہدا کے بلند درجات اور ایصال ثواب کیلے خصوصی دعائیں کی، اس دوران کمانڈنٹ ایس ڈبلیو ایس کا کہنا تھا کہ پاک فوج پاک ایف سی کے ساتھ ساتھ پولیس کی ملک و قوم کیلے قربانیاں لازوال ہیں ہم کسی صورت پولیس کی قربانیوں کو رائیگا جانے نہیں دینگے شہدا پشاور پولیس کا ہم پہ حق ہے کہ ہم اس مقصد کو پورا کرے جن کیلے اُنہوں نے شہادتیں دی، پاک فوج پاک ایف سی ہمیشہ پولیس کے شانہ بشانہ رہیگی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفسر شبیر حسین مروت کا کہنا تھا کہ پو
لیس کی وردی عوام کے تحفظ کیلئے پہنی ہے، جس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
دہشتگرد ہمارے عزائم کو نا تو کمزور کرسکتے ہیں ناہی ہمارے حوصلے پست ہونگے ملک و قوم عوام اور امن و امان قائم رکھنے کیلے پہلے بھی سیسہ پلائی دیوار بن کے کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے رہینگے شہادتوں سے ہمارے حوصلے کمزور نہیں ہونگے ہم نے پہلے بھی شہادتیں دی ہیں اور اس مقدس مقصد کیلے ہمیشہ تیار ہیں،

Related Articles

Back to top button