ترقیاتی پیکج(SIADP) میں خرد برد کےالزامات لگانے والے ترقی کے دشمن ہیں۔کشمیر خان

الزامات لگانے والے بے بنیاد الزامات لگا کر علاقے کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں۔

جنوبی وزیرستان:جرگہ نیوز آن لائن)فاٹا انظمام کے بعد حکومت نے قبائلی اضلاع کی تعمیر وہ ترقی کیلیے سالانہ ترقیاتی پروگرام ADP میں SIADP کے نام سے ایک خصوصی ترقیاتی پیکج شامل کیاگیا۔جو کہ مقامی انتظامیہ کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔لیکن کچھ دنوں سے جنوبی وزیرستان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشمیر خان پر لوگ مختلف الزامات لگارھے ہیں۔لوگوں کا کہنا ھے کہ کشمیر خان نے من پسند لوگوں کے ساتھ کمیشن پر سودا کیے ہیں۔لیکن کشمیر خان ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔اور اس کو مافیا کا پروپیگنڈہ اور بلیک ملنگ کی کوشش  قرار دے رھے ہیں۔ان کا کہنا ھے کہ ابھی تک تو پراجیکٹ مانیٹرینگ یونٹ بھی قائم نہیں کیا گیا ھے۔

پراجیکٹ کو شروع کرنے سے پہلے پراجیکٹ مانیٹرینگ یونٹ قائم کیا جائے گا۔جو کہ خود موضوع سائٹ کا دورہ کریں گے۔اس کے بعد مختلف سکیمز منظور کرائے جائیں گے۔یہ کیسے ممکن ھے کہ ابھی تک پراجیکٹ مانیٹرینگ یونٹ بھی قائم نہیں کیا گیا ھے۔اور لوگوں نے بدعنوانی کے الزامات لگانا شروع کردیے۔جو کہ ایک غیر منطقی بات ھے۔اسی طرح کے لوگ عوام کو گمراہ کرکےعلاقے کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں۔ایسے لوگ ترقی نہیں چاہتے۔لوگوں کو اندھیروں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔عام کو چاھئے کہ ایسے لوگوں کو مسترد کریں اور علاقے کی تعمیر وترقی میں مقامی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔مقامی انتظامیہ عوام کو یقین دلاتی ھے کہ تمام سکیمز کو میرٹ پر کیے جائیں گے۔عام عوام اور حقدار لوگوں کو اس پیکج سے مستفید ھونے کا موقع دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button