ڈی پی او خان زیب کے زیر صدارت ڈی پی او آفس وانا میں اہم اجلاس

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساوتھ خان زیب خان نے ماتحت افسران کو سخت ہدایات جاری کردی

جنوبی وزیرستان وانا :   ڈی پی او  ضلع جنوبی وزیرستان   کی آفس  سے جاری پریس ریلیز کے مطابق  آج ایک اہم میٹنگ جناب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان جناب خان زیب خان کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دفتر وانامیں  ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔جس میں تمام  آفیسر نے شرکت کی۔

پولیس  آفیسرز نے نئے آنے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے انے والے آفیسرز کو اپنے دفتر میں خوش امدید کہا۔جنوبی وزیرستان میں امن قائم کرنے اور پولیس کی بالادستی قائم کرنے کیلئے  ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ایس ایچ او ذبیح اللہ سمیت دوسرے افسران ڈی پی او خان زیب کے ساتھ ان کے آفس میں مشاورت کررہے ہیں

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساوتھ خان زیب خان نے ماتحت  افسران کو سخت   ہدایات جاری   کردی ۔

 پولیس کو  لوگوں کے ساتھ نرمی اور خوش اخلاقی سے پیش  آنے کی تلقین کی۔

ان کا کہنا تھاب کہ  جو بھی مسئلے مسائل ہیں۔کوشش کریں کہ پہلے  ان کوعلاقائی رسم ورواج کے ذریعے حل کریں۔ مقامی ملکانان اور مشران کا جرگہ شامل  کیا جائے۔ مقامی عمائدئن کا جرگہ پولیس آفسران کی سربراہی میں اپنا کام کریں  گے

 اپنی ڈیوٹی اور نوکری کے ساتھ ایماندار رہے۔اور ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں

 کسی کو بھی کرپشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس کو کرپشن سے پاک ادارہ بنائنگے۔

 پولیس آفیسر یا سپاہی اگر غلطی کے مرتکب پایا گیا۔ ان کے ساتھ سختی سے پیش  آئیں گے۔ ان کے ساتھ قانونی کاروائی کی جایگی۔

آپریشن سٹاف انوسٹی گیشن افیسر کو ہر قسم کی معلومات مہیا کرنے میں مدد فراہم کریں  گے

ایس ایچ او انوسٹی گیشن اور اپریشن سٹاف کی مدد سے ریکارڈ پولیس سٹیشن میں بنائیں گے

 لوگوں کی شکایات کو غور سے سنی جائیں۔ اور ان کا ازالہ ہر قیمت پر کیا جائیں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button