احمد زئی زلی خیل وزیر کا آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنرل عمر بشیر،کمانڈنٹ واسیم اور ڈپٹی کمشنر خالد اقبال کے ساتھ وانا کیمپ میں اہم جرگہ

جنوبی وزیرستان (جرگہ نیوز آن لائن) احمد زئی زلی خیل وزیر کے مشران کا آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان خالد اقبال کے ساتھ وانا کیمپ میں اہم جرگہ
جرگہ میں کمانڈنٹ ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس کرنل وسیم الطاف، کرنل اویس اور اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان بھی موجود تھے۔ اس اہم جرگہ میں ترقیاتی منصوبوں، واٹر سٹوریج، ڈیموں کی تعمیر، نادرا سنٹرز کے قیام، امن و امان کی مجموعی صورتحال، زمینی تنازعات کے پرامن اور بروقت حل بشمول کرکنڑہ تنازعہ اور دیگر امور پر تفصیلی بحث ہوئی

آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل عمر بشیر احمدزئی جرگہ کے ساتھ بات چیت کررہے ہے

آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عمر بشیر نے احمد زئی وزیر قبائل کو تمام تصفیہ طلب مسائل کے بروقت حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مسائل کے حل میں قریبی تعاون فراہم کرنے اور امن وامان کے قیام میں مثبت کردار ادا کرنے پر مشران کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر زلی خیل احمد زئی وزیر کے مشران نے امن و امان کے قیام اور مسائل کے حل کیلئے سیکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کا عہد کیا۔ آخر میں آئی جی ایف سی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button