فاٹا انظمام کےباوجود شمالی وزیرستان کی تعلیمی ادارےخستہ حالی کاشکارہیں۔عوام کا تحریک انصاف کی حکومت سےوعدے پوراکرنے کا مطالبہ

شمالی وزیرستان  میرعلی ۔جرگہ نیوز آن لائن ) باقی علاقوں کی طرح  شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی گاوں ایپی گورنمنٹ پرائمری سکول جو کہ مکمل طور پر خراب اور تعلیم حاصل کرنے کے قابل نہیں ہے۔ایپی گاوں میں ایک گورنمنٹ پرائمری سکول موجود ہے ۔جو کہ گائے ، گدھے اور کتے کی رہائش گاہ بن چکے ہیں۔سکول ملکان کے مطابق یہ بلڈنگ 1936ء میں بنایا گیا تھا۔

اس سکول میں سینکڑوں کی تعداد میں بچے پڑھتے ہیں۔جب بارش ہوتا ہے تو ڈر کی مارے مائیں بچے سکول نہیں بیجھتے۔کیونکہ والدین کو ڈر ہوتاہے کہ خستہ حالی کے باعث سکول کسی بھی وقت  منہدم ہوسکتاہے۔جو کہ کسی بھی وقت جانی نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتاہے۔

علاقہ مکین اور سکول کے بچوں نے حکومت سے جلد از جلد بنانے کا مطالبہ کیاہے کہ انظمام کے بعد این ایف سی ایوارڈ کی مد میں قبائلی اضلاع کے لوگوں کیلیے عربوں فنڈز آرہے ہیں۔لہذا حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر ایپی گاؤں کے سکول کو تعمیر کیا جائے۔لوگوں کا مطالبہ ہے کہ تھریک انصاف کی حکومت نت تعلیم میں بہتری لانے کے بہت سے دعوے کیے ہیں۔اب ان کو عملی جامہ بھی پہنائی جائے،تاکہ ملک کی باقی حصون کی طرگ قبائلی اضلاع کے لوگوں کی تعلیمی شرح میں اجافہ یقینی بنائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button