شمالی وزیرستان میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پیتھالوجسٹ ڈاکٹرولی اللہ جاں بحق

شمالی وزیرستان ۔میرعلی ۔ڈاکٹر ولی اللہ ، ایف سی پی ایس پیتھالوجیسٹ ڈاکٹر  تھے۔وہ بنوں میڈیکل کالج میں بطور پروفیسر بھی لوگوں کو لیکچر دے رہے تھے۔کل رات جب وہ اپنے گاؤں میرعلی جرہے تھے ۔تو   نامعلوم افراد نے  ڈاکٹر ولی اللہ پر فائرنگ کی ۔جس سے ڈاکٹر ولی اللہ جاں بحق ہوگئے۔

مقامی لوگوں کا کہناہے کہ

ڈاکٹر ولی اللہ  کی نہ تو  دہشت گردی سے کوئی وابستگی نہیں تھی اور نہ ہی کسی سےزاتی  دشمنی تھی ، پھر اسے کیوں گولی مار دی گئی۔ڈاکٹر ولی اللہ کے قتل کے بعد مقامی لوگ  اس المناک واقعہ پر شدید غصے کا اظہار کررہی ہیں۔

 ڈاکٹر وں کے تنظیموں  نے اس واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے  کہ اس کیس کو روایتی مذمتی بیان بازی کی نذر نہ کیاجائے۔ جنہوں نے یہ بہیمانہ حرکت انجام دی ، ان لوگوں کو بے نقاب کیا جائے اور انہیں مثالی سزا کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔ اگر ڈاکٹر علی کے کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات نہ ہوئی تو ہم ہر حد تک جاسکتے ہیں۔

اگر انصاف میں تاخیر یا انکار کیا گیا تو صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ہر اسپتال ، ضلع اور ڈویژن میں احتجاج اور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔پریس سے لے کر عدالت تک ، ہم انصاف کا مطالبہ کریں گے اور جب تک مجرموں کو سزا نہیں ملتی ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔

شمالی وزیرستان میں  وقتاً فوقتاً اسی طرح  کے ٹارکٹ کلنگ اور بدامنی کے واقعات  ہوتے رہتے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہناہے کہ جب بھی اسی طرح کوئی واقعہ ہوجاتاہے تو کئی دنوں تک علاقے کے لوگوں  کے ذہنوں پر اس کے برے اثرات  پڑے رہتے ہیں۔اسی طرح کے واقعات سے علاقے کے لوگ کثیر تعداد میں نفسیاتی مرض کا شکار ہوجاتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button