ضلع ٹانک دیال روڈ کے قریب ایک خود کش حملہ آور ماراگیا۔اپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر

ٹانک: جرگہ نیوز آن لائن )آئی ایس پی آر کے مطابق مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے دیال روڈ ضلع ٹانک میں اپریشن کے دوران تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والا ایک خود کش حملہ آور مار دیا۔شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچالیا۔اپریشن تاحال جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل جنوبی وزیرستان سرویکئی کے علاقے میں تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے اللہ نور نامی بندے کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ایک اور کاروائی کے دوران جنوبی وزیرستان علاقہ مکین میں درہ آدم خیل کو اسلحہ سمگل کرنے والے چار افراد کو گرفتار کیے گئے۔جن سے ایم سولہ رائفل بھی برامد کرلیے گئے۔حالیہ دنوں میں قبائلی علاقوں میں ناخوشگوار واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کل رات کو شور کو ضلع کرم کے سرحدی مقام پر بھی افغانستان کی طرف سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا ہے۔متعدد جوانوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے اطلاعات موصول ہورہی ہے۔لیکن تاحال سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button