چئرمین تحریک اصلاحات پاکستان الحاج شاہ جی گل کی قیادت میں قبائل کے وفد کا ڈپٹی چئرمین سینیٹ مرزا محمد افریدی کے ساتھ  ملاقات

سابقہ فاٹا کا قومی اسمبلی میں سیٹس بڑھانے کیلیے سینیٹ میں بل پیش کرنے ، انگوراڈہ پرافغا ن شہریوں اور قبائلیوں کے مسائل پر بات چیت

عمر وزیر

اسلام آباد(  جرگہ نیوز  آن لائن) آج  ڈپٹی چئرمین سینٹ  کے  چیمبر میں  چئرمین تحریک اصلاحات  پاکستان  الحاج شاہ جی گل افریدی  کی قیادت میں قبائل کے  ایک وفد نے  ڈپٹی چئرمین سینیٹ  مرزا محمد افریدی کے ساتھ  ملاقات کی۔ملاقات کے دوران قومی اسمبلی میں سابقہ فاٹا کی سیٹیں  بڑھانے کیلیے سینٹ  میں بل پیش کرنے،افغان بارڈر پر افغان بھائیوں کو آمد ورفت کے دوران پیش آنے والے مشکلات کو کم کرنے  اور  قبائل کی محرومیوں کو دورکرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ڈپٹی چئرمین سینٹ مرزا آفریدی نے چئرمین تحریک اصلاحات پاکستان  الحاج شاہ جی گل کے کوششوں کو سراہا۔مرزا افریدی نے فاٹا انضمام کی شکل میں شاہ جی گل افریدی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں قبائلیوں کو بمائندگی ملنا ، قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اور عام لوگوں کو نمائندگی ملنا یہ سب آپ لوگوں کی جدوجہد کی بدولت  ہورہاہے۔بطور ڈپٹی چئرمین سینٹ اور ایک قبائلی ہونے کے ناطے قبائل  پر آپ کا  یہ احسان ہم کھبی بھی نہیں بھولیں گے۔ڈپٹی چئرمین نے قبائلی نوجوانوں  کی تعلیم اور روزگار کے حوالے سے کہا کہ سابقہ فاٹا  کے طلباء کیلیے میڈیکل سیٹس  بڑھائے گئے  اور ساتھ ہی ساتھ  نوجوانوں کو ہنر سکھانے   کیلیے    مختلف قسم کے پراجیکٹس شروع ہونے  پر کام ہورہاہے۔

ڈپٹی چئرمین  سینٹ نے افغان مہاجرین کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔مرزا محمد افریدی اور الحاج شاہ جی گل افرید ی  نے   قومی اسمبلی میں سابقہ فاٹا  کے سیٹس بڑھانے  اور قبائل کے حقوق کیلیے جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا۔

وفد میں شامل  تحریک اصلاحات پاکستان کے وائس چئرمین   حبیب نور اورکزئی نے کہا کہ   قبائلیوں نے ماضی میں بے تحاشہ مشکلات کا سامنا کیا ہے۔انہوں نے کہا  کہ انشاء اللہ  اب وہ وقت دور نہیں کہ قبائل دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔ آخر میں  اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فاٹا انضمام کے ثمرات کی منتقلی کیلیے ہم سب مل کر کام کریں گے اور باہمی تعاون سے علاقے کے مسائل کو حل کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button