جنوبی وزیرستان کے ھیڈ کوارٹر وانا میں پرائمری سکولوں کی سٹاف کی حاضری یقینی بنایا جائے۔ ملک سعیداللہ،ملک سردارعلی

وانا: جنوبی وزیرستان کے ھیڈ کوارٹر وانا میں پرائمری سکولوں کی سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے لئے حکومت خیبر پختونخواہ عملی اقدامات اٹھائے ملک سعیداللہ اور ملک سردار علی نے میڈیا سے باتیں کرتے ھوئے کہا کہ مقامی سطح پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کو سٹاف کی حاضری بارے درخواستیں دے دیکر وہ اب تھک چکے ہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سمیت وانا سب ڈویژن کی سطح پر تمام ایجوکشن عملہ نے پرائمری گرلز و بوائز سکولوں کے غیر حاضر سٹاف کے ساتھ گھٹ جوڑ کیا ہے ماہانہ کٹوتی پر گھروں پر استانیاں اور اساتذہ ڈیوٹیاں دیکر قومی خزانہ کو لوٹ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ھر استانی اور استاد 10 سے 14 ھزار دیگر سکولوں کو ویران کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ھزاروں کے حساب سے بچے اور بچیاں زیور تعلیم سے محروم ھوجاتے ہیں انھوں نے یہ الزام بھی محکمہ ایجوکیشن کے مقامی اھلکاروں پر لگایا کہ پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کے ساتھ بھی ملے ھوئے ہیں اس وجہ سے سرکاری سکولوں کی آبادکاری میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں انھوں نے وزیر اعلی’ کے پی کے محمودخان اور وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی سے پرزور مطالبہ کیا کہ وانا سب ڈویژن کی سطح پر تحقیقاتی ٹیمیں بھیجی جائے اور غیر حاضر اساتذہ کو معطل کئے جائے اور انکی پوسٹوں پر مقامی لوگوں بھرتی کیا جائے۔ تاکہ علم کے زیور سے نئی نسل کو روشناس کیا جاسکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button