گورنرپنجاب چوہدری سرورنےسابقہ فاٹا کیلیےسکالرشپس اورپنجاب یونیورسٹی کا کیمپس کھولنے کی منظوری دے دی

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری سرور نے سابقہ فاٹا کیلیے ایک ہزار میل سٹوڈنٹس سکالرشپ اوردو سو فیمل سکالرشپ اور وزیرستان میں پنجاب یونیورسٹی کی کیمپس کی منظوری دے دی

سابقہ فاٹا کے طلباء نے پچھلے 26 دنوں سے گورنر ہاؤس لاہور میں بھوک ہڑتال شروع کیا تھا۔طلباء کا م،طالبہ تھا کہ سابقہ فاٹا کیلیے مختص کوٹہ کو بحال کیا جائے۔آج ڈپٹی چیئرمین سیینیٹ مرزا افریدی اور ایم اہی اے نصیراللہ کی قیادت میں طلباء نے گورنرپنجاب چوہدری سرور کے ساتھ مذاکرات کیے۔۔ملاقات کے دوران گورنرپنجاب چوہدری سرور نےطلباء کے مطالبات تسلیم کیے


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزافریدی اور ایم پی اے نصیراللہ خان وزیر طلباء کے ہمراہ گورنر چوہدری کے ساتھ مذاکرات کررہےہیں

گورنر پنجاب نے طلباء کو خوشخبری سنائی کہ حکومتِ پنجاب کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ایکس فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلباء کو پنجاب کے تمام سرکاری یونیورسیٹز میں1000 سکالرشپس دیے جائیں گے جن میں 200 فیملز سکالرشپس بھی شامل ہیں اور یہ سکالرشپس 2027 تک یونہی برقرار رہیں گے.

اسکے علاوہ ایکس فاٹا کے طلباء کوکرونا کی وجہ سے یونیورسیٹیز بند ہونے کی صورت میں ہاسٹلز میں رہائش اورفری انٹرنیٹ فیسیلیٹیز بھی مفت فراہم کیجائیں گی.

گورنر صاحب نے وزیرستان میں یونیورسٹی آف پنجاب کا کیمپس دینے کا وعدہ کیا ہے۔جس میں ایکس فاٹا کے طلباء مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

کامیاب مذاکرات کے بعد طلباء کا احتجاج بھی اختتام کو پہنچا اور وہ گورنر ہاوس کے سامنے سے اب چلے گئے.اور دھرنا ختم کردیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button