سینئر صحافی اورسابقہ چئرمین پیمرا ابصارعالم پرقاتلانہ حملہ

اسلام آباد: سینئر صحافی اور سانقہ چئرمین پیمرا ابصارعالم پر پاکستان کے دارالحکومت قاتلانہ حملہ کردیا گیا۔صحافی ابصارعالم پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے گھر کے سامنے واقع ایف 11 پارک میں ورزش کررہے تھے۔ابصار عالم کے مطابق ایک نوجوان میرے پہنچنے سے پہلے پارک میں موجود تھا۔میرے پہنچتے ہی انہوں نے پستول کے زریعے مجھ پر فائرنگ کردی۔جس سے میرے پیٹ کے داہنے طرف گولی لگ گئی اور مجھے زخمی کردیا گیا۔

ابصارعالم کے مطابق اسی طرح کے بزدلانہ عمل مجھے ڈرا نہیں سکتے۔زخمی کرنے کے بعد ابصار عالم کو لوگوں نے علاج کیلے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ڈاکٹروں کے مطابق اس وقت اس کی حالت خطر سے باہر ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے واقعے کی مزمت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو واقعے کے تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دنیا بھر سے صحافی برادری کی طرف واقعے کی مزمت کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ابصار عالم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں کوزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی اپنے ٹویٹ کے زریعے واقعے کی مزمت کی ہے۔اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے بھی واقعے کی مزمت کی ہے۔اور ابصار عالم کی جلد صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button