یکم اپریل فول ڈے کا تاریخی پس منظر

تحریر: ثناء اللہ وزیر

جب عیسائی افواج نے اسپین کو فتح کر کے اور مسلمانوں کا کافی خون بہایا ،پھر ان کو یقین ہوگیا کہ اب اسپین میں کوئی مسلمان زندہ نہیں ،پھر انہوں نے گرفتار مسلمانوں اپنے خاندان سمیت آبائی وطن مراکش بھیج دیا ،چنانچہ قابض افواج نے غرناطہ سے کوئی بیس کلومیٹر دور ایک پہاڑی پر ان قیدیوں کو چھوڑ دیے۔

جب عیسائی افواج نے مسلمان حکمرانوں کو اپنے ملک سے نکال دئیے ، پھر حکومتی جاسوس گلی گلی گھومتے رہتے تھے جہاں بھی مسلمان نظر آتے تو اسے شہید کردیا جاتا، بظاہر اسپین میں کوئی مسلمان نظر نہیں آرہا تھا مگر پھر بھی عیسائیوں کو یہ یقین نہیں تھا کہ سارے مسلمان قتل ہوئے ،بلکہ کہتے کہ کچھ مسلمان اپنی شناخت چھپا کر زندہ ہیں ، دریں حال پھر مسلمانوں کو باہر نکالنے کے لیے مختلف طور طریقے سوچی جانے لگیں بالآخر ایک منصوبہ بنایا گیا:

چنانچہ مارچ کے پورے مہینے ملک میں اعلانات شروع ہوئے کہ یکم اپریل کو تمام مسلمان غرناطہ میں اکٹھے ہوجائیں تاکہ وہ جہاں جانا چاہے انہیں ان ممالک کو بھیج دیا جائے گا ، الحمراء کے نزدیک بڑے بڑے میدانوں میں خیمے نصب کردیئے گئے جہاز آکر بندرگاہ پر لنگرانداز ہوتے رہے ، مسلمانوں کو ہر طریقے سے یقین دلایا گیا کہ انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا جب مسلمانوں کو یقین ہوگیا کہ اب ہمارے ساتھ کچھ نہیں ہوگا ،ملک میں چونکہ امن قائم ہوچکا تھا اور مسلمانوں کو خود ظاہر ہونے میں کوئی خوف محسوس نہ ہوا ، وہ سب غرناطہ میں اکٹھے ہونا شروع ہوگئے اسی طرح حکومت نے تمام مسلمانوں کو ایک جگہ اکٹھا کرلیا اور ان کی بڑی خاطر مدارت کی ، یہ تقریباً پانچ سو برس پہلے یکم اپریل کا دن تھا جب تمام مسلمانوں کو بحری جہاز میں بٹھایا گیا،مسلمانوں کو چونکہ اپنا وطن چھوڑتے ہوئے تکلیف ہورہی تھی مگر اطمینان تھا کہ چلو جان تو بچ جائے گی، دوسری طرف عیسائی حکمران اپنے محلات میں جشن منانے لگے ،جرنیلوں نے مسلمانوں کو الوداع کہا اور جہاز وہاں سے رخصت کرنے دیئے، ان مسلمانوں میں بوڑھے، جوان ، خواتین ، بچے سب شامل تھے ، جب جہاز سمندر کے عین وسط میں پہنچے تو منصوبہ بندی کے تحت انہیں گہرے پانی میں ڈبو دیا گیا اور یوں وہ تمام مسلمان سمندرمیں ابدی نیند سوگئے۔ اس کے بعد اسپین میں خوب جشن منایا گیا کہ ہم نے کس طرح اپنے دشمنوں کو بیوقوف بنایا۔ پھریہ دن اسپین کی سرحدوں سے نکل کر پورے یورپ میں فتح کا عظیم دن بن گیا اور اسے انگریزی میں First April Fool کا نام دیدیا گیا یعنی یکم اپریل کے بیوقوف ،آج بھی پوری دنیا میں اس دن کی یاد بڑے اہتمام سے منائی جاتی ہے اور لوگوں کو جھوٹ بول کر بیوقوف بنایا جاتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button