امن کی بحالی حکومت کی زمہ داری ہے۔پشتون تحفظ موومنٹ جرگوں کے فیصلوں کو مسترد کرتی ہے۔۔شہزاد وزیر

آج 9 اپریل 2021 کو پشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام وانا بازار میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔جلسے میں پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنما منظور پشتین ،ایم این اے محسن داوڑ اور عبداللہ ننگیال کے علاوہ پشتون تحفظ موومنٹ کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔

آج کے جلسے میں پشتون تحفظ موومنٹ کی حمایتیوں کے علاوہ عام عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔عام عوام کی شرکت امن و امان کی بحالی کیلیے فکر مندی کا اظہار تھا۔وانا کے عوام ماضی کے امن کمیٹی سے بہت تنگ آئے ہیں۔ جس کی وجہ سے آج وانا کے عوام نے پشتون تحفظ موومنٹ کا ساتھ دینے کے ذریعے پیغام دینے کی کوشش کی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ھم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔کسی کمیٹی وغیرہ کو برداشت نہیں کریں گے۔پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما شہزاد وزیر نے جلسے سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ ھونے والے جرگوں کے فیصلوں کو ھم مسترد کرتے ہیں۔

جرگوں کے فیصلے یک طرفہ ھے۔یہ جرگے قوم کی نمائندگی نہیں کرتے۔جرگوں کو عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل نہیں۔لہٰذا قوم کے مستقبل کے فیصلوں کا حق چند لوگوں کی بجائے عام عوام کو دیا جائے۔شہزاد وزیر نے نے کہا کہ غیر قانونی جرگوں اور ان کے فیصلوں کے خلاف آخری دم تک جدوجہد کریں گے۔وہ اپنے فیصلے ھم پر مسلط نہیں کرسکتے۔امن کا قیام حکومت کی زمہ داری ھےخیال رہے کچھ دن پہلے وانا کے مشران نے ماضی کے امن کمیٹی کو وانا کا دینے کے حوالے سے ایک جرگہ کیا تھا۔جس کے بعد عوام کی طرف سے اس کے خلاف شدید رد عمل دیکھنے کو ملا۔

شہزاد وزیر نے کہا کہ کالے شیشوں کی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے۔ہم حکومت کی رٹ کی بحالی اور قانوں کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔اسلحہ کلچر کا خاتمہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button