آئیں معاشرہ کومنشیات سے پاک کرنے کے لیے شیخ الحدیث مولانا نور محمد شہید رحمہ اللہ کی شاہکار تصنیف” منشیات کی تباہ کاریاں” مطالعہ کرے

تحریر: ثناء اللہ وزیر۔

منشیات اس وقت عالمی سطح پر ایک گھمبیر مسئلہ بن چکا ہے، دنیا کے تمام ممالک اور قومیں اس خوفناک بیماری سے چھٹکارا پانے کے لیے پریشان ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے بے شمار کتابیں، مقالے، سیمینار، کانفرنس،نشستیں منعقد کی گئی ہیں،مگر یہ بیماری قابو پانے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔

مدتوں پہلے اس ذہنی بیماری کی ابتدا وقتی سکون حاصل کرنے کے لیے کولمبس کے ایک ساتھی، جہاز کے کیپٹن نے کی، یہ اپنا جہاز پرتگال لے کر آیا تھا اور وہاں اسی بیماری کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا،پھر منشیات کے پھیلاؤ میں پرتگال میں متعین فرانس کے سفیر "جان نیکو”نے اہم کردار ادا کیا، اور اسی کے نام سے "نیکوٹین”مادہ ایجاد ہوا جو منشیات کا بنیادی جز قرار دیا جاتا ہے،پھر یہ بیماری دنیا کے مختلف ممالک میں عام ہوتی گئی۔

پہلی عالمی جنگ میں ۱۹۱۴ء۔۱۹۱۸ءکے دوران مدمقابل حکومتوں نے اپنے فوجیوں میں منشیات کو مفت تقسیم کیا، تاکہ چاق وچوبند رہے، لیکن بعد میں انسان اس کا عادی مجرم بن گیا۔

معاشرہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے میں منشیات کا مرکزی کردار ہے۔

منشیات کے استعمال کے کئی اسباب ہوسکتے ہیں مثلاً بے روزگاری کہ انسان اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑانے کے لیے منشیات کا استعمال کرے اسی طرح سرمایہ دار طبقہ کہ اپنے سرمایہ بڑھانے کے لیے معاشرے میں منشیات کی خرید وفروخت کو فروع دیتے ہیں اور بھی بہت سے اسباب ہوسکتے ہیں۔

لیکن بنیادی سبب جہالت ہے کہ ہم منشیات کے متعلق مذہب سے لا علم ہے ،لہذا مذہب سے آراستہ ہونا اور اس کا شریعتِ مطہرہ کی رو سے جائزہ لینا ضروری ہے ،چنانچہ اس سلسلے میں شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا نورمحمد شہید رحمہ اللہ کی شاہکار تصنیف "منشیات تباہ کاریاں” بہت مفید ثابت ہوگا ، اس میں شیخ شہید رحمہ اللہ نے شرعی نقظہ نظر سے منشیات کی استعمال ، منشیات کی خرید و فروحت ،نشہ اور اشیاء کی کاشتکاری مثلاً بھنگ ، افیون ، منشیات کے فروع کے لیے وسیلہ اور سبب بننے وغیرہ کا مفصل انداز میں شرعی جائزہ لیا ہے اور نہایت مدلل انداز میں ان کا حکم بیان فرمایا ہے، ساتھ ساتھ جسم انسانی کے لیے اس کے مضر اثرات کا تذکرہ بھی کیا ہے اور اس حوالے سے مختلف رپورٹ جمع کیے ہے۔

نیز منشیات کے متعلق مختلف اہل علم کے فتواجات جمع کیے ہیں، جنہوں نے منشیات اور نشہ اور اشیاء کی تجارت کے متعلق جواز فتویٰ دیا ہے ان کا مدلل انداز میں تردید کیا ہے۔

آخر میں سگریٹ اور تمباکو کے متعلق سیر حاصل بحث کی ہے۔

العرض! شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا نور محمد شہید رحمہ اللہ کی شاہکار تصنیف” منشیات کی تباہ کاریاں” جو کہ نہایت سہل اور مدلل انداز میں لکھا ہے لازماً مطالعہ کرے ، تاکہ منشیات کی استعمال، خرید و فروحت وغیرہ کا شرعی حکم اور ساتھ ساتھ ان کے مضر اثرات کا علم ہوجائے ، اور معاشرہ کو ان ناسور سے پاک کرے جو عصر حاضر میں عروج پر ہے ہر خاص و عام ، چھوٹا بڑا، تعلیم یافتہ اور جاہل سب اس بیماری میں مبتلا ہے۔

اللہ تعالیٰ سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button