ضلع مہمند کے ملکانان نے منظور پشتین کو ضلع مہمند میں داخل ہونے سے روک لیا۔ملکانان اور منظور پشتین ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑے ہوگئے

ضلع مہمند ۔قبائلی ضلع مہمند کے ملکانان اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منطور پشتین ایک دوسرے کے آمنے سامنے  کھڑے ہوگئے۔ضلع مہمند کے ملکانان نے  منظور پشتین کو ضلع مہمند میں داخل ہونے سے روک لیا۔ملکانان کے مطابق ہم منظور پشتین کو ضلع مہمند میں داخل ہونے نہیں دیں گے۔

خیال رہے منظور پشتین ضلع مہمند میں لگائے گئے   لاپتہ افراد کے کیمپ میں شرکت کرنے کیلیے جارہے تھے۔ملکانان کے مطابق ہم نہیں چاہتے کہ راستے میں لوگ منطور پشتین کو نقصان پہنچائیں۔جبکہ منطور پشتین کا موقف تھا کہ مجھے نقصان پہنچانے کی صورت میں  میں ضلع مہمند کے لوگوں سے کھبی بھی شکوہ نہیں کروں گا۔لہٰذا مجھے ضلع مہمند میں داخل ہونے دیں۔تاکہ لاپتہ افراد کے لگائے گئے کیمپ میں شرکت کرسکوں۔

منظور پشتین اور ملکانان کے درمیان بحث و تکرار کے بعد ضلع مہمند کے اسسٹنٹ کمشنر آمیرنواز بھی  منطور پشتین کے ساتھ ملے۔اور انہوں نے بھی منظور پتشین کو راستہ بند ہونے کی وجہ سے واپس جانے کا مشورہ دیا

لیکن منطور پشتین بضد ہے کہ ہر صورت میں لاپتہ افراد کے کیمپ جاؤں گا۔اگر گاڑی میں جانے نہیں دیا۔تو پیدل چل کر لاپتہ افراد کے کیمپ جائیں گے

آخری وقت میں منظورپشتین لا پتہ افراد کے کیمپ کیلیے پیدل روانہ ہوگئے۔لیکن ملکانان اور ڈی سی نے منظور پشتین کا راستہ روک کر ان کو جانے نہیں دیا۔ ڈی سی اور منظو ر کے حامیوں میں ہاتھا پائی بھی ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button