جمعیت علماءاسلام وانا کامنشیات اورفحاشی کےخلاف جلسہ

وانا۔۔ضلع جنوبی وزیرستان وانا کے علاقہ کڑیکوٹ بازار میں جمعیت علماء اسلام وانا نے فحاشی ،عریانی،منشیات،ڈاکہ زنی اور شادی بیاہ کے تقریبات میں فضول خرچی کے خلاف اعظیم وشان جلسہ کیا جس میں توجئے خیل قبائلی عمائدین سمیت علماء کرام ودیگر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علاقہ مکین نے شرکت کی ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی سب ڈویژن وانا کے صدر مولانا میرزاجان،جنرل سیکرٹری رافیع الدین،مفتی سراج وزیر، مولانا جان محمد،محمدنور ازاد،مولانا میراج الدین اور مولانا خالیم اللہ نے جلسے سے کہاکہ سب ڈویژن وانا میں فاٹا انضمام کے بعد مذکورہ فحاشی ،عریانیت،منشیات،ڈاکہ زنی اور شادی بیاہ کے پروگرامات میں فضول خرچی عرج پر پہنچ چکی ہیں

مولانا میرزاجان  قوم سے مخاطب ہوکر کہاکہ وزیر  رسم ورواج سے بھرپور قوم ہوا کرتاتھا لیکن اج اس غیرت مند قوم کے بچے تبدیلی سرکار کی حکومت میں بے روزگاری کے باعث منشیات ودیگر جرائم میں ملوث ہوتے جارہے ہیں لیکن ہماری قوم کے کانوں پر جوتک نہیں رنگتی ہے انھوں نے کہاکہ اج ہمارے غیرت مند قوم کے بچے ، بچیاں اور خواتین شادی بیاہ کے پروگرامات میں بازاروں ،سڑکوں اور گاؤں کے گلیوں میں ڈھول کی تاپ پر کھلے عام ناچ تھی ہے جوکہ ایک افسوسناک عمل ہے مولانامیر عاجم خان نے قوم سے کہاکہ شادیوں کے پروگرامات میں اسلامی احکامات سے ہٹ کر فضول خرچی کرنا حرام ہے انھوں نے کہاکہ مسلمان ہونے کے ناطے اسلامی احکامات سے روگردانی کرناہے مولانا رفیع الدین نے کہاکہ قوم جاگ اٹھوں اپنے بال بچے کو غلط راستے  سے بچاؤ ورنہ پچھتاوا گے۔

جس پر قوم توجئے خیل نے علماء کرام کو یقین دہانی دیکر کہاک قوم توجئے خیل اس بابت جمعیت علماء کرام سب ڈویژن وانا کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔۔ آخر میں محمد نور ازاد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کڑیکوٹ بازارکے مین روڈ،بجلی اور موبائل نیٹ ورک اور علاقے میں غیرفعال سکولوں اور ہیلتھ سینٹرزکو فور طورپر بحال کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button