علی وزیرکی گرفتاری اور پولیس کی کرپشن کے خلاف پیپلزپارٹی وانا کا احتجاجی مظاہرہ

پیپلز پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے۔زیادتیوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔پیپلز پارٹی رہنما

وانا۔۔ضلع جنوبی وزیرستان وانا  میں پاکستان پیپلز پارٹی کا مقامی پولیس،ممبرقومی اسمبلی علی وزیر اور انٹرنیٹ سہولت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں پی پی پی کے علاوہ علاقہ مکین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی امان الله وزیر اور سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عمران مخلص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی اواز ہے عوام کی حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی جاسکتی ۔

انھوں نے کہاکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہے امان الله وزیر نے کہاکہ پولیس امن کے بجائے بھتہ خور چیک پوسٹوں پر براجمان ہے انھوں نے کہا کہ پولیس انگور اڈہ گیٹ پر فی گاڑی سے غیر قانونی 2,000 روپے رشوت لیتی ہیں اور اسطرح ڈی پی او ساتھ وزیرستان کی ہدایت پر خمرنگ،راغزائی،شولام اور گرداوی چیک پوسٹ پر بھاری رقم لیتی ہیں

عمران مخلص نے کہاکہ پاکستانی ریاست سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جنوبی وزیرستان سے ممبر قومی اسمبلی علی وزیرکو فور رہاکرو ورنہ پاکستان پیپلز پارٹی ریاستی اداروں کے خلاف بھرپور دھرنا دینگے۔انھوں نے یہ بھی کہاکہ کہ ریاست جنوبی وزیرستان کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک پر درپے ہے کیونکہ پاکستان کے ہر ضلع میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے وزیرستان میں کیوں نہیں انھوں نے مطالبہ کیاکہ جنوبی وزیرستان میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح انٹرنیٹ کی سہولت دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button